سری نگر/سری نگر کی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے POCSO ایکٹ کے تحت درج الگ الگ مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے تین روز بعد گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان 23 اگست کو جیل سے فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت مختار احمد گوجرولد محمد رفیق گوجر، ساکن سنگلن چترگل، اننت ناگ، اور فرمان خان ولد عبدالغنی خان، ساکن سدن پورہ رگستان کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مختار احمد گوجرکے خلاف پولیس اسٹیشن صورہ میں ایف آئی آر نمبر 20/2026درج ہے، جس میں BNS کی دفعات 137(2) اور 65(1)اور POCSO ایکٹ کی دفعات 3/4شامل ہیں۔
دوسرے ملزم فرمان خان کو پولیس اسٹیشن لار میں درج ایف آئی آر نمبر 19/2026کے سلسلے میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں BNS کی دفعات 137(2) اور 87جبکہ POCSO ایکٹ کی دفعات 3/4 عائد کی گئی ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کے جیل سے فرار ہونے کے حالات اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔