نئی دہلی/کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے عید میلاد النبی کے مقدس موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو انسانیت کے لیے رحم، امن اور انصاف کی مستقل اقدار کا پیغام دینے والا قرار دیا۔
کھرگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مقدس موقع معاشرے میں بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرے اور تمام لوگوں کو ایک دوسرے کے تئیں احترام کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تنوع کو متحد رکھنے کے لیے باہمی احترام
On the sacred occasion of Eid-e-Milad-un-Nabi, I extend my warm greetings to everyone. The life and teachings of Prophet Muhammad (PBUH) remind us of the enduring values of compassion, peace and justice for humanity.
May this occasion strengthen the bonds of brotherhood and… pic.twitter.com/JfqfbwD3Gl
— Mallikarjun Kharge (@kharge) August 26, 2026
اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی انتہائی اہم ہیں۔کانگریس صدر نے امید ظاہر کی کہ عید میلاد النبی کا موقع سبھی کو انسانیت، امن اور ہم آہنگی کی اقدار کو مضبوط کرنے کی ترغیب دے گا۔