عشرت حسین بٹ
پونچھ//ضلع پونچھ کے شندرہ علاقے میں ایک ایکو گاڑی کو پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک ایکو گاڑی پونچھ سے شندرہ کی جانب جا رہی تھی کہ شندرہ کے مقام پر اچانک سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار چھ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کر دی گئی۔پولیس نے حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کی وجوہات اور جاں بحق افراد کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔