ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر میں تیز رفتار ٹرک کے پیچھے فلمی انداز میں چوری

مصر میں تیز رفتار ٹرک کے پیچھے فلمی انداز میں چوری کی واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں تیز رفتار ٹرک کے پیچھے سے 105 کلو گرام چکن چوری کرنے والے تین چور بعد میں پولیس کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران مارے گئے ہیں جب کہ تین دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

مصری پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ افراد نے قاہرہ کی ایک شاہراہ پر تیز رفتاری سے سفر کرنے والے ایک چلتے ہوئے ٹرک سے چکن کے ڈبے چرائے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو "فلم کی طرح ڈکیتی” قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ فاسٹ اینڈ فیوریس فلم سیریز کے ڈکیتی کے مناظر سے کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو چور چلتے ہوئے ٹرک سے ڈبوں کو ایک پک اپ گاڑی میں منتقل کررہے ہیں۔

ٹرک ڈرائیور کے بیان کے مطابق گاڑی ایک فیکٹری سے چار ٹن چکن لے کر جا رہی تھی۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اسے اس بات کا احساس نہیں تھا کہ چوری ہوئی ہے اور اس واقعے کے بعد ہی اسے پتہ چلا کہ 105 کلو گرام کا سامان غائب ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ نے کہا کہ تحقیقاتی اقدامات کے بعد سیکورٹی فورسز نے چھ مشتبہ افراد کے ایک گروپ کی نشاندہی کی جن کا سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ تھا۔

وزارت نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے جبکہ تین دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں