امریکا میں سوتے وقت خاتون کے منہ میں چمگادڑ گھس گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بیدار ہوئی تو منہ کے اندر زندہ چمگادڑ کو پایا۔
رچمنڈ کی ایک معدے کی ماہر ڈاکٹر کرسٹا ایڈلمین نے ڈبلیو ڈبلیو بی ٹی کو بتایا کہ وہ شوہر کے پاس سو رہی تھیں جب اس نے خواب دیکھنا شروع کیا کہ ایک "چھوٹا چوہا” منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ پڑھیں:
میں خواب میں اپنا ہاتھ منہ کی جانب بڑھا رہی تھی اور جب میں نے ایسا کیا تو کسی چیز کو پکڑ لیا آخر کار میں نے چمگادڑ کے پروں کو موڑ دیا تھا۔
جوڑے نے چمگادڑ کو پکڑا تاکہ جانوروں پر قابو پانے والے افسران اسے ریبیز کے لیے ٹیسٹ کر سکیں۔
ڈاکٹر ایڈل مین کو ابتدائی احتیاطی ریبیز ویکسین اور امیونو گلوبلین خوراکیں موصول ہوئیں جنہیں ٹیسٹوں میں اس بات کی تصدیق ہونے کے بعد روک دیا گیا کہ چمگادڑ کے ریبیز منفی تھے۔