خاتون نے ’سگریٹ کے دھوئیں‘ سے تنگ آکر نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں خاتون نے سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ آکر ملازمت چھوڑ دی اور ان کے استعفیٰ کی ای میل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
جانہوی چاوڈا نامی خاتون نے ایکس پر استعفے کا ای میل اسکرین شاٹ شیئر کیا جہاں اس پوسٹ کو 5.6 ملین ویوز ملے ہیں۔
اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کل اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے سگریٹ کی بو کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آخر کار اس طرح کے ماحول میں کام جاری رکھنا ناممکن پایا۔
ای میل میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں سگریٹ کی کوئی بو برداشت نہیں کر سکتی، میں نے جتنا ہو سکا ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں کرسکی۔
Resigned from my job yesterday !
— Janhavi (@JanhaviChavada)
جانہوی نے اپنے استعفیٰ ای میل کے ساتھ تمباکو کے دھوئیں کے ممکنہ صحت پر اثرات کے بارے میں معلومات بھی دی تھیں اور لکھا کہ سگریٹ کے دھوئیں کی محدود نمائش بھی ایئر ویز کو پریشان کر سکتی ہے اور کچھ لوگوں میں سینے میں تکلیف یا جکڑن جیسی علامات کو متحرک کر سکتی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے ان کے فیصلے کی حمایت کی جس سے وہ بے چین ہو رہی تھی جب کہ دوسروں نے سوال کیا کہ کیا اسے پہلے اپنی انتظامیہ کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میں نے لوگوں کو ایسی جگہ تھوکتے دیکھا ہے جہاں لکھا ہوتا ہے کہ تھوکنا ممنوع ہے۔‘