ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسان نما روبوٹ کو غصہ آ گیا، گاہک سے لڑ پڑا، لاتیں برسائیں (حیرت انگیز ویڈیو)

(4 ستمبر 2026): مصنوعی ذہانت انسان پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہی ہے ایک ہیومنائیڈ روبوٹ اسٹور میں آنے والے گاہک سے لڑ پڑا۔

یہ عجیب وغریب واقعہ روس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور میں پیش آیا، جہاں انسان نما روبوٹ کے درمیان باقاعدہ جھڑپ ہوئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان گاہک اسٹور میں آتا ہے اور قریب جا کر وہاں کھڑے روبوٹ کو دھکا دیتا ہے۔

اس کے بعد روبوٹ کا غصہ دیکھنے قابل ہے کہ وہ بالکل لڑاکا افراد کی طرح مذکورہ گاہک کو جواباً لاتیں مارنے کی کوشش کرتا ہے اور کئی داؤ پیچ آزماتا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ کے اشتعال انگیز رویے کے بعد اس کو قابو کرنا مشکل ہوتا ہے اور تین افراد مل کر اس کو بمشکل قابو کرتے ہیں اور پھر اس کو بند کیا جاتا ہے۔

 

مذکورہ ویڈیو دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور ایک صارف نے تو کہا کہ اس روبوٹ نے شہرہ آفاق فلم ٹرمنیٹر کی یاد تازہ کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں