سرینگر/جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات نے کپواڑہ میں پاکستان سے مبینہ طور پر سرگرم دو ملی ٹینٹوں سے متعلق جائیدادیں منسلک (اٹیچ) کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایک حکم نامے کے مطابق منسلک کی جانے والی جائیدادوں میں 15 کنال اور 7 مرلہ اراضی کے علاوہ دو رہائشی مکانات شامل ہیں، جو کپواڑہ کے کاچاما علاقے میں واقع ہیں۔
حکم نامے کے مطابق یہ جائیدادیں عبدالمجید قریشی ولد عبدالرؤف قریشی اور پرویز احمد قریشی ولد محمد مصطفیٰ قریشی کی ہیں، دونوں کا تعلق کاچاما، کپواڑہ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جائیدادوں کی منسلکی کا عمل ایف آئی آر نمبر 276/2022 کے سلسلے میں شروع کیا گیا ہے، جو پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں تعزیرات ہند کی دفعات 120-B، 121، 121-A، 122 اور 123 اور یو اے پی اے کی دفعات 17، 18، 18-A، 18-B، 20، 38، 39 اور 40 کے تحت درج ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments