ریاسی میں ٹیمپو حادثے کا شکار، خاتون ازجان، کمسن بچی سمیت 3 زخمی

ریاسی/ضلع ریاسی کے ڈنسال علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک ٹیمپو سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ کمسن بچی سمیت تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ ڈنسال کے لاسٹ گلہ علاقے کے نزدیک پیش آیا، جہاں ٹیمپو بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
متوفی خاتون کی شناخت 45 سالہ گلشن، ساکن دھنوڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں دھنوڑ کا رہائشی سبھاش، دھارورے کا رہائشی اور گاڑی کا ڈرائیور الطاف، جبکہ ایک کمسن بچی شامل ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
ادھر، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں