پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ،سلمان اکرم

تحریک انصاف رہنماکی لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو

November 2, 2026 · اہم خبریں

سلمان اکرم راجہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

سلمان اکرم راجہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

 

تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ،علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر عدالت میں انصاف لینے آئے ہیں، آج کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ عمارتیں،یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگر یہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلوا سکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے؟۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں؟ بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بے گناہ بھی مجرم ہیں،ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہو چکی ہیں۔

تحریک انصاف رہنما کا مزید کہناتھاکہ بانی سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس ملک سے باہر ہیں،ان سے ہمارا رابطہ نہیں،پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں