عالمی منڈی میں تیل 1 فی صد سے زائد سستا

برینٹ کی قیمت 1 ڈالر 51 سینٹ کم ہوگئی

November 2, 2026 · اہم خبریں

 

ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تیسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 51 سینٹ کمی کے بعد 111 ڈالرز 92 سینٹ فی بیرل ہو گئی، جو1اعشاریہ 33فیصد کمی ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 1 ڈالر 78 سینٹ کمی کے بعد 102 ڈالرز 34 سینٹ فی بیرل پر آ گئی،اس میں1 اعشاریہ 71فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ایرانی اور قطری حکام کے درمیان امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل تیسرے روز مذاکرات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں