ویسٹ انڈیزکی ریاست اینٹی گوا اینڈ بارباڈوس کے یوم آزادی پر دلچسپ واقعہ کی وڈیووائرل
اینٹی گوا اینڈ باربوڈس کی آزادی کی 45ویں سالگرہ پربرطانوی شاہی جوڑے کی وڈیووائرل ہوگئی۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم کے اندر فوجی پریڈ کے دوران اچانک تیزبارش ہوگئی ،اس دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمل پلیٹ فارم پر موجودتھے۔
بارش برسنے کا آغاز ہوتے ہی ملکہ کیملا کو فوری طور پر شفاف چھتری دی گئی اور وہ اکیلی محفوظ نشستوں کی طرف چلی گئیں۔ اس دوران بادشاہ چارلس بارش میں کھڑے ان کی طرف دیکھتے رہے اور بار بار عملے سے پوچھتے رہے کہ میری چھتری کہاں ہے؟
کچھ دیر بعد ان کے معاون نے بادشاہ کوبھی چھتری دے دی، جس کے بعد کنگ چارلس نے پریڈ کا معائنہ جاری رکھا۔ بارش تقریباً پانچ منٹ تک رہی۔
بعد میں بادشاہ نے مذاقاً کہا کہ ان کے پتلون پر واٹر کریس (سبزی) اگنا شروع ہو گئی ہے۔ ملکہ کیملا نے بھی اس پر ہنس پڑیں۔
اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں کچھ لوگ اسے شاہی جوڑے کے رویے پر تنقید کا ذریعہ بنا رہے ہیں، زیادہ تر میڈیا اسے ایک ہلکے پھلکے اور تفریحی واقعے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔