ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے،زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے،امریکی صدر

آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

November 3, 2026 · اہم خبریں

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے،زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے،امریکی صدر

ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے،زیادہ امکان یہی ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ کوئی روایتی یا باقاعدہ جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ یہ محدود نوعیت کی کارروائی ہے۔ ان کے مطابق ایران معاہدہ کرنے کا شدید خواہش مند ہے اور بہت زیادہ امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا جائے، تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ممکن ہے امریکا کو پک ایکس ماؤنٹین کو بھی نشانہ بنانا پڑے، اور یہ کارروائی صرف ایک گھنٹے میں کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ پر 30 ارب ڈالر خرچ کرنا معمولی رقم ہے، کیونکہ ایران ایک خطرناک ملک ہے اور ماضی میں امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار رہا ہے۔ انہوں نے قاسم سلیمانی کا بھی حوالہ دیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ متعدد مثبت بات چیت ہوئی ہے اور صدر ٹرمپ ممکنہ معاہدے کے امکانات سے مطمئن ہیں۔

جے ڈی وینس کے مطابق مذاکرات کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی، تاہم ایران کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال نہیں کرے گا اور اس حوالے سے قابلِ تصدیق ضمانتیں فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، تاہم صدر ٹرمپ کے پاس فوجی اور غیر فوجی دونوں طرح کے آپشنز موجود ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں