وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق کیے گئے فیصلوں اور ان کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری حکام اور گورنر خیبرپختونخوا شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق کیے گئے فیصلوں اور ان کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کا وفد بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی اور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں ممکنہ قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل سے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔