جموں کے بشناہ میں پستول، میگزین اور دو زندہ کارتوس سمیت ایک شخص گرفتار

جموں/ضلع جموں کے بشناہ علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول، میگزین اور دو زندہ کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پولیس کی ایک ٹیم نے بشناہ کے نزدیک ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک پستول، اس کا میگزین اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 208/2026 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں