فورسز نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 7 کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا،حوثی فوجی ترجمان
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو اور تیل کی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
حوثی فوجی ترجمان یحییٰ ساری نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ ان کی فورسز نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 7 کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں تیل کی ایک تنصیب پر بیلسٹک میزائل داغا گیا۔
یحییٰ ساری نے ایک الگ بیان میں دعویٰ کیا کہ ریاض میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب کو بھی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور حملہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب سعودی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں دو ڈرونز کو روک کر تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
تاہم سعودی حکام کی جانب سے ڈرون حملوں کی نوعیت، ممکنہ نقصانات اور حوثیوں کے دعوؤں سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔