عمران نے کہیں عصر کے وقت روزہ تو نہیں توڑلیا۔ حفیظ اللہ نیازی کی ٹویٹ

صد زرداری اس وقت نواب شاہ میں ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی

November 13, 2026 · امت خاص

تصویر : سوشل میڈیا

 

معروف سیاسی تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان نے کہیں عصر کے وقت تو روزہ نہیں توڑ لیا۔ایکس پر حفیظ اللہ نے لکھا کہ صدر آصف علی زرداری اس وقت نواب شاہ میں ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی نواب شاہ میں زرداری صاحب کے سامنے حاضر ہیں۔ ، جہاں محسن نقوی، عمران خان سے اپنے کامیاب مذاکرات کی داستان زرداری صاحب کے گوش گذار کر چکے ہوں گے۔

ٹویٹ میں حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہناہے کہ کیا بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے دباؤ میں عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو ایک Lease of Life دے دی ہے؟
اگر بشریٰ بی بی کی اسپتال یا بنی گالہ منتقلی اور عمران خان کی نجی اسپتال تک رسائی کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم، نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس پر اتفاق ہو گیا ہے تو پھر کہنے میں حرج نہیں کہ: “چہ ارزاں فروختند!”

حفیظ اللہ نیازی کے مطابق ،محسن نقوی صاحب نواب شاہ پہنچ کر صدر زرداری صاحب کو یہی بتانے گئے ہیں کہ “عمران خان سے مُک مُکا ہو گیا ہے۔ ہم نے دونوں ایوانوں میں نمبر پورے کر لیے ہیں، اب بتائیں پیپلز پارٹی کیا سوچ رہی ہے؟” ظاہر ہے، محسن نقوی کی اس خبر پر زرداری صاحب کو اپنی تلوار نیام میں ڈالنے پر مجبور ہو جانا چاہیے کہ اب اکیلے لڑ کر مرنے اور ذلیل ہونے سے بہتر ہے کہ طاقت کے سامنے سر جھکا دو۔

واضح رہے کہ حفیظ اللہ نیازی ،بانی پی ٹی آئی کے بہنوئی بھی ہیں۔ جناح ہائوس لاہورپر نومئی حملے کے کیس میں ملزم حسان نیازی انہی کے بیٹے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں