درجہ حرارت میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری : گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری ریکارڈ، میدانی علاقوں میں شوپیاں سرد ترین مقام

سری نگر/وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گلمرگ میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جبکہ میدانی علاقوں میں شوپیاں سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 0.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات سری نگر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 6.1 ڈگری زیادہ تھا، جبکہ قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 6.3 ڈگری زیادہ ہے۔
پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 4 ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کپواڑہ میں پارہ 4.7 ڈگری سیلسیس پر ٹھہرا، جو معمول سے 4.4 ڈگری زیادہ ہے۔اسی طرح کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یہاں معمول کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری ہے۔ گلمرگ میں پارہ منفی 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔
دیگر موسمیاتی مراکز کے اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں میں 0.9 ڈگری، سونہ مرگ میں 2 ڈگری، کولگام میں 4.4 ڈگری، گاندربل میں 6.3 ڈگری، بارہمولہ میں 7.3 ڈگری اور بانڈی پورہ میں 8.7 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جموں صوبے میں جموں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ بانہال میں 6 ڈگری، بھدرواہ میں 3.8 ڈگری، بٹوت میں 7.8 ڈگری، کٹرا میں 13.8 ڈگری اور کٹھوعہ میں 15.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں