نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر اور حوالدار عدنان کی نمازِ جنازہ ادا،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بہادری، فرض شناسی اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہے گا۔

November 15, 2026 · اہم خبریں

نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر اور حوالدار عدنان کی نمازِ جنازہ ادا،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر اور حوالدار عدنان کی نمازِ جنازہ ادا،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں اہلکار 14 نومبر 2026 کو نوشکی کے قریب فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

شہداء کی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ اطلاعات و نشریات، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بہادری، فرض شناسی اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں