فوجی اتحاد کا اقدام، 3 ڈرونز تباہ کر دیے، حوثیوں کا تردید کا دعویٰ۔
سعودی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کا علامتی منظر
سعودی عرب کی زیر قیادت قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی فضائی حدود کی جانب بھیجے جانے والے 3 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی روک لیا گیا جبکہ مدینہ منور کی جانب بڑھنے والا ایک اور ڈرون بھی دفاعی نظام کا نشانہ بن گیا۔
ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام ڈرونز کو اپنے ممکنہ اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا۔ سعودی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ حوثی گروپ کی جانب سے مقدس شہروں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں جنہیں ناکام بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے سعودی اتحاد کے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے اور سعودی عرب کے مقدس مقامات یا شہروں پر کسی بھی حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ حالیہ واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات تحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔