عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی۔ برینٹ اور امریکی تیل دونوں سستے

برآمدات میں عالمی طلب کے مقابلے میں تیزی سے بحالی آ رہی ہے

November 16, 2026 · اہم خبریں

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں سستے ہوگئے۔

پیر کے روز برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 54 سینٹ یعنی صفر اعشاریہ 6فیصد کمی کے بعد95اعشاریہ 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی23 سینٹ یاصفراعشاریہ 26 فیصد کمی کے بعد 88 اعشاریہ 33ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ سے آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب آنے اور چین میں خام تیل کی طلب کم ہونے کے اشاروں نے عالمی مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں طلب کے مقابلے میں تیل کی سپلائی زیادہ رہی تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے باوجود مشرق وسطیٰ سے برآمدات میں عالمی طلب کے مقابلے میں تیزی سے بحالی آ رہی ہے، جس کے باعث رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں عالمی تیل مارکیٹ دوبارہ سرپلس یعنی زائد رسد کی طرف لوٹ آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں