سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں اریزل کے مقام پر اسکوٹی اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اریزل بڈگام میں ایک اسکوٹی کو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر ہارڈپنزو منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے جے وی سی اسپتال بمنہ سرینگر ریفر کیا گیا، تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔
متوفین کی شناخت 39 سالہ بلال احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ ساکن بڈگام اور 45 سالہ غلام حسن ولد آکا کاسانہ ساکن رنگزیبل بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments