کولگام میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم شروع

کولگام/جنوبی ضلع کولگام میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیا۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی (CASO) شروع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جب مشترکہ تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی کر رہی تھی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور علاقے میں تصادم چھڑ گیا۔دریں اثنا، گزشتہ چند روز سے سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی تلاش میں ضلع کولگام کے متعدد علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر سوجیت کمار نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ اتوار کے روز کولگام کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے جاری انسدادِ ملی ٹینسی آپریشن کی براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو نوپورہ اکھرن علاقے میں جنگجوؤں کے حملے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں