آزاد اور بے باک پریس جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے: کھڑگے

نئی دہلی/کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ آزاد اور بے باک صحافت کی ذمہ داری اقتدار سے سوال کرنا اور اسے جوابدہ بنانا ہے۔ کھرگے نے قومی یومِ صحافت کے موقع پر میڈیا سے وابستہ افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ پریس کو کسی خوف یا جانبداری کے بغیر ہمت اور ایمانداری کے ساتھ سچائی سامنے لانی چاہیے۔
کانگریس صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مہاتما گاندھی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، پریس کی آزادی ایک انمول حق ہے، جس سے کوئی بھی ملک دستبردار نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام حکومت کے جانبدارانہ بیانیے کو دہرانا یا اس کی ناکامیوں کو چھپانا نہیں ہے، بلکہ اقتدار کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز لوگوں سے سوال کرنا اور انہیں جوابدہ ٹھہرانا ہے۔ کھرگے نے کہا کہ یہی آزاد پریس اور متحرک جمہوریت کی حقیقی روح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں