وزیراعظم اور حافظ نعیم کے درمیان ملاقات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور لیوی کے خاتمے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے وفد میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی پر مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی مہنگی گندم اور آٹے کا مسئلہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھا رہی ہے۔

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سید فراست علی شاہ، عنایت اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔

حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احسن اقبال، علی پرویز ملک، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی شامل تھے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کے باعث ملک میں اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 314 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے پر آ چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں