سابق آئی پی ایس افسر شمس احمد خان انتقال کر گئے، 30 نومبر کو فاتحہ خوانی

سری نگر/سابق آئی پی ایس افسر شمس احمد خان ولد جلال الدین خان جمعہ کے روز سری نگر کے گوگجی باغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر سے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی 30 نومبر بروز پیر صبح 10:30 بجے گوگجی باغ کے پولی ٹیکنک قبرستان میں انجام دی جائے گی، جس کے بعد ان کی رہائش گاہ شمس ہاؤس، امر سنگھ کالج کے عقب میں، گوگجی باغ سری نگر میں خصوصی دعائیہ مجلس منعقد ہوگی۔
اہل خانہ اور دوست احباب نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں