رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس تنازع، میچ ریفری نے فیصلہ کیوں بدلا؟


قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دی۔


شائع

اپ ڈیٹ

فوٹو، اسکرین گریب ایکس
فوٹو، اسکرین گریب ایکس

قطر کے شہر دوحہ میں رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اے نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت اے کی ٹیم کو 48 رنز سے ۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 314 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پوری انڈین ٹیم 265 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے حسن نواز نے شان دار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 79 رنز کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے علاوہ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں، ان میں ایک وکٹ ابھیشک شرما کی بھی تھی جو ایک وقت میں پاکستانی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے۔ اس کارکردگی پر حسن نواز کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

میچ کے ٹاس کے موقع پر ایک متنازع واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان اے کے کپتان عبدالصمد نے ٹاس کے لیے ’ہیڈز‘ کا انتخاب کیا، سکہ اچھالا گیا تو وہ ہیڈز پرگرا تاہم میچ ریفری پردیپ جے پرکاش نے نتیجہ ’ٹیل‘ قرار دے دیا۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان عبدالصمد نے فوری طور پر زمین پر جھک کر سکے کو دیکھا اور ریفری کی توجہ سکے کی جانب کرواتے ہوئے کہا کہ ہیڈز آیا ہے جس پر ریفری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ تبدیل کرلیا۔

جس کے بعد عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس واقعے نے پاکستان اے اور بھارت اے کے میچ کے دوران ٹاس کے طریقہ کار اور میچ آفیشلز کی غیرجانبداری سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔

ٹاس کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور بھارتی کرکٹ کے متنازع طرزِعمل پر تنقید کی جارہی ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ساجد عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”میچ ریفری نے مائیک پر واضح اعلان کردیا کہ بھارت ٹاس جیت گیا ہے۔ لیکن اگر آج کپتان عبدالصمد کی آنکھیں کھلی نہ ہوتیں تو یہ ٹاس بھی بے ایمانی سے بھارت کی جھولی میں چلاجاتا۔“

ایک اور صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست اور ٹاس کے دوران مبینہ دھوکا دہی کے باوجود پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو 48 رنز سے شکست دی جبکہ تلک ورما نے خود غرضانہ انداز میں بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ اس تنازع پر تاحال ایشین کرکٹ کونسل اور دونوں ممالک کے بورڈز کی جانب سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں ہوا ہے، معاملہ صرف سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے اور اس پر دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور اسپورٹس جرنلسٹ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں