تمیم اقبال کی طبیعت میں بہتری، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ اب روبہ صحت ہیں۔  بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال اب بھی انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں، تاہم ان کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی مزید پڑھیں

سعودی حکومت نے حج 2025 کیلئے میننجائٹس ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام ملکی و غیرملکی عازمین کے لیے اس کی شرط عائد کر دی ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق کسی بھی عازم کو میننجائٹس ویکسین لگوائے بغیر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا مزید پڑھیں

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے اپنی قیادت کا اعلان کر دیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے 2025 کے پی ایس ایل مزید پڑھیں

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 مارچ تک صوبے میں ملیریا کے مجموعی طور پر 7,642 کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 139 کیسز صرف کراچی میں سامنے مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئےنئے وزیروں، مشیروں اورمعاونین خصوصی کو قلمدان تفویض

اسلام آباد:حکومت نے وفاقی کابینہ میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے وزیروں، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ذمے داریاں سونپ دی ہیں۔ اس کے علاوہ وزرا کے قلمدان تبدیل بھی کیے گئے ہیں جب کہ بعض سے اضافی وزارتیں واپس لے لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا مزید پڑھیں

آئی ایم ایف مذاکرات:بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد:پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری اقتصادی مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی مزید پڑھیں

پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی پر سروے رپورٹ:کچھ بہتر، کچھ خراب

لاہور:انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کے ایک تازہ سروے کے مطابق پنجاب کے عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک سالہ کارکردگی کو مختلف شعبوں میں جانچا ہے۔ سروے کے نتائج میں کچھ شعبوں میں بہتری دیکھی گئی جبکہ کچھ میں کمی کو بھی نوٹ کیا گیا۔ سروے کے مطابق پنجاب مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات کی بارش برسانے والے سسٹم سے متعلق پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش برسانے والے سسٹم کی آمد کی پیش گوئی کر دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر مزید پڑھیں

پنجاب پختونخوا سرحد:دہشت گردوں کا ایک ہفتے میں دوسرا حملہ ناکام

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سحری کے وقت اچانک چوکی پر حملہ کیا۔ دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز مزید پڑھیں