وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  طلب کرلیا جس میں افغانستان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں مزید پڑھیں

یہودی آباکاروں کا فلسطینیوں پر زدوکوب،درجنوں افراد زخمی

یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں پر دھاوا بول دیا ،املاک کو نقصان پہنچایا اورشہریوں کو مارا پیٹا جس سے 125 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے پل پل بھاری ہوگیا،اسرائیلی فوج کے حصار میں یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں واقع برقہ نامی گاؤں پردھاوا بول دیا،جنونی آبادکاروں نے مزید پڑھیں

افغانستان: طالبان نے انتخابی کمیشن ختم کردیا

طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن  ختم کردیا ہے ۔ خبر کے مطابق، افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے  ملکی آزاد انتخابی کمیشن کو ختم کرنے کی تصدیق کی اورکہاکہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنا لیں گے۔ طالبان کی مزید پڑھیں

شمالی شام:ترک کمانڈوز کی کاروائی،3 دہشتگرد ہلاک

شام میں چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں پی کےکے کے تین دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق،انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں ترک کمانڈوز نے چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں حملے کی تیاری میں مصروف پی کے کے کے تین دہشتگردوں کو  ہلاک کر دیا ۔  

ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں انڈونیشیائی عوام کا ساتھ دیا ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فاصلوں کے باوجود ترکی نے انڈونیشیائی عوام کے مشکل حالات میں ساتھ دیا ہے۔  صدر ایردوان نے انڈونیشیا کے آچا نامی علاقے میں آنے والے سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی یاد کے سترہویں سال کی مناسبے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ صدر نے اپنے پیغام مزید پڑھیں

جرمنی نے اس سال ریکارڈ اسلحہ فروخت کیا

جرمنی ميں سابق چانسلر انگيلا ميرکل کی حکومت کے آخری ايام ميں ہتھياروں کی فروخت کا نيا ريکارڈ قائم ہوا۔ سبکدوش ہونے والی حکومت نے صرف آخری نو دنوں ميں پانچ بلين يورو کے معاہدے طے کئے  اس طرح سن 2021 ميں جرمنی نے اسلحے کی فروخت کے مجموعی طور پر 9.4 بلين يورو کے معاہدوں کو مزید پڑھیں

ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر میں مسلح شخص گھس گیا

ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اُس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی ۔ خبر  کے مطابق، برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح  نوجوان مزید پڑھیں

بھارت:کارخانے کا گیس بوئلر پھٹ گیا،چھ افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار کے ایک کارخانے میں  اسٹیم بوئلر میں دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ پٹنہ شہر سے پچانوے کلومیٹر دور شمال میں صنعتی علاقے میں واقع کارخانے میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے سبب اطراف کی عمارتوں اور چھوٹے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ چھ افراد ہلاک مزید پڑھیں

نسلی بنیادوں کے خلاف آواز اٹھانے والے ڈیسمنڈ ٹوٹو چل بسے

جنوبی افريقہ سے تعلق رکھنے والے نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے ہيں۔ ملکی صدر سرل رامافوسا نے اس امر کی تصديق کی ہے۔ ڈيسمنڈ ٹوٹو کی عمر نوے سال تھی جنہیں نسلی بنيادوں پر امتياز کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر سراہا مزید پڑھیں

ترکی: درمیانی فاصلے پر مارکرنے والے حصار او پلس کا کامیاب تجربہ

 ترکی کے درمیانی فاصلے کے دفاعی میزائل حصار او پلس کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا ۔ صدارتی صدر برائے دفاعی صنعت اسماعیل دیمیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حصار او پلس میزائل نے اپنے اہداف کو بخوبی نشانہ بنایا ۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ  حصار او پلس اب اپنی تمام مزید پڑھیں