پاکستان کیلئے او آئی سی اجلاس اتنا اہم کیوں ہے؟

پاکستان 22 سے 23 مارچ کو 48ویں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرنے جارہا ہے، اور اس اجلاس کے دوران ہی یومِ پاکستان بھی منایا جائے گا۔ یہ اجلاس او آئی سی کے اصول و مقاصد خاص طور پر مسلم دنیا میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے کر مزید پڑھیں

تحریک عدم اعتماد پر پیر تک کارروائی شروع نہ کرنے پر اپوزیشن کی ایوان میں دھرنا دینے کی دھمکی

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں کارروائی شروع نہیں کی گئی تو ایوان میں دھرنا دیں گے جہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس شیڈول ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمرا میڈیا مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاؤس میں داخل ہونا افسوس ناک بات ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے دروازہ توڑ کر سندھ ہاؤس اسلام آباد میں داخلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی کو سب کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہاؤس میں مزید پڑھیں

تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کچھ بھی آئے، فائدہ صرف وزیراعظم عمران خان کو ہوگا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکومت جیتے یا ہارے اس سے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا کیونکہ وہ عوام میں پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید پڑھیں

حکومت نے رکن اسمبلی کو نہیں بلکہ نجی ملیشیا کے 19 افراد کو گرفتار کیا ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے کسی بھی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ نجی ملیشیا کے 19افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اراکین اسمبلی کمپنی کی مشہوری کے لیے تھانے میں بیٹھے ہیں۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) والے مزید پڑھیں

ہمارا مارچ نالائق، نااہل اور ناجائز اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قوم سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں اور ہم فوری انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ حیدرآباد میں مارچ کے شرکا سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مارچ نالائق، نااہل اور مزید پڑھیں

فہیم اور حسن انجری کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ افتخار احمد اور آل راؤنڈر وسیم جونیئر کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے مزید پڑھیں

پاکستان پیپلز پارٹی تاریخ کا سب سے طویل مارچ کرے گی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد فی الفور انتخابات ہوں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد مزید پڑھیں

سندھ حکومت کہے تو رینجرز تھانوں میں بھی تعینات کرنے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات اتنے خراب ہیں کہ لگتا ہے وہاں کوئی قانون نہیں ہے، اگر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہیں تو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ کا مزید پڑھیں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہندو کش میں ریکٹل اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز افغانستان تھا۔ مزید پڑھیں