وزیراعظم کی بجلی کے نرخوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی جبکہ حکام کو بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں مزید پڑھیں

کراچی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جلسے میں تبدیل، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

کراچی: شہر کے علاقے ملیر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا صبر جواب دے گیا مختلف علاقوں کے مکینوں نے ماڈل کالونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملیر ماڈل کالونی، کھوکھراپار، جعفر طیار سوسائٹی، ملیر سٹی اور مزید پڑھیں

لاہور سیمینار میں علما کا متفقہ پیغام، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں

لاہور: قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور میں ’’معرکۂ حق بنیان المرصوص‘‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے جید علما کرام نے شرکت کی اور قومی یکجہتی، دفاع وطن اور امت کے اتحاد پر زور دیا۔ سیمینار سے حافظ طاہر اشرفی، سید ریاض حسین نجفی، مولانا سید مزید پڑھیں

کراچی، لیاقت آباد میں فرنیچر شاپ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، بڑا سانحہ ٹل گیا

کراچی: شہر کے مصروف علاقے لیاقت آباد نمبر 4 کی امام بارگاہ والی گلی میں واقع ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے عمارت کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے مزید پڑھیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت 3 مئی 2026 پر پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر اپنے ایک پیغام میں کہ کہ پاکستان اور دنیا بھر کے صحافی، کالم نویس، رپورٹرز، مدیران، براڈکاسٹنگ اورصحافت سے وابستہ تمام افراد کو انکی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافت سے وابستہ مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں مقامی قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان شدید جھڑپ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہریوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کے مطابق واقعہ درپہ مزید پڑھیں

لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 دیگر زخمی مزید پڑھیں

حج 2026 کےلیے 15 سال سے کم عمر بچوں کو لے جانے پر پابندی عائد

سعودی عرب کی جانب سے حج پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے کم عمر عازمینِ حج سے متعلق نئی پابندی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج سفر کے لیے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں تیزی، مظفرآباد میں الرٹ جاری

مظفرآباد: مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق پانی کا بہاؤ بڑھنے سے طغیانی کا خدشہ ہے، ایس ڈی ایم نے ڈپٹی کمشنرز کو انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی، ضلعی انتظامیہ دریاؤں اور مزید پڑھیں

حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر صرف کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا: مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صرف کمپنیوں کو فائدہ پہنچایاگیاہے۔ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،عوام کومشکلات ہوں گی،پاکستان نے بجلی اور تیل کی قیمتیں 50فیصد بڑھا دیں، مزید پڑھیں