آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں مزید پڑھیں

9مئی واقعات:خدیجہ شاہ سمیت دیگرسات خواتین ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا

لاہور:9مئی واقعات،شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگرسات خواتین ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر7خواتین ملزمان کواے ٹی سی پیش کردیا گیا۔ ملزمان کو جناح ہائوس،جلا ئوگھیرائواورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے وقت ملزم خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کا معاملہ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے

لاہور: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6جون کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے مزید پڑھیں

حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کے صدر مقرر

کراچی:حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی اس مزید پڑھیں

شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج

جھنگ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے خلاف (7 اے ٹی اے)دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق شیخ وقاص نے 9 مئی کو ویڈیو بیان میں عوام کو فوجی تنصیبات مزید پڑھیں

عثمان بزدار کا سیاست چھوڑنےکا اعلان

 کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاست سے دستبر داری کا اعلان کردہا۔ کوئٹہ مین پریس کانفرنس کر تے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئ کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ مزید پڑھیں

شیخ رشید کی رہائشگاہ پر چھاپہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد 0:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کی اسلام آباد والی رہائش گاہ پر پولیس کے غیر قانونی چھاپہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر مزید پڑھیں

اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا

لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف صدر  پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس سے بری کردیا۔  پرویزالہٰی کوسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجیئز استعمال کا الزام تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مزید پڑھیں

چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد:پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 3 جون سے گوجرانوالہ میں ہوگا جو کہ 4جون تک جاری رہے گی۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نواب فرقان خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ ایونٹ میں ملک بھر مزید پڑھیں

پرویز الٰہی عدالت سے بری ہوتے ہی کرپشن کے دوسرے مقدمے میں گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب  اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت سے بری ہوتے ہی کرپشن کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب کے ہیڈ کوارٹر سے گرفتار کیا گیا۔