ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کے ساتھ کاروباری ہفتے کا آغاز



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  شاندار تیزی کے ساتھ نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوگیا۔

آج پیر کے روز بازار حصص میں 3275 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے  ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 3585 ، 3895 اور 4045 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ بڑھا اور مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ حصص کی خرید و فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں