ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ٹی مہارت میں پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار فتح حاصل کر لی۔ ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے 70 سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں تاریخی فتح پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت ہے۔

ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔

ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی پاکستانی باصلاحیت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں