ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے اور چاندی کی عالمی و  مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی



کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آج پیر کے روز قیمتیں کم ہو گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38ڈالر کی کمی سے 4ہزار 576ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 79ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 257روپے کی کمی سے 4لاکھ 11ہزار 490روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کی کمی سے 7ہزار 914روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 86روپے کی کمی سے 6ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں