ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اساتذہ کی اچھی تربیت ہوگی تو وہ بہتر انداز میں پڑھائیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن پر اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز، ایڈیشنل سیکریٹری علیم لاشاری اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اساتذہ کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی اچھی تربیت ہوگی تو وہ بہتر انداز میں پڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاضی، سائنس اور انگلش پڑھانے والے اساتذہ کی بہترین ٹریننگ کی جائے، جبکہ پبلک سیکٹر میں چلنے والے اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کیا جائے، نصاب میں ہر لیول پر بہتری لائی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرائمری لیول پر بہتری لانے کا ہدف سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں