وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Imran Khan
✔@ImranKhanPTI
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ اٹھانے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت پر زور دینے پر میں ترک صدر جناب اردگان کا مشکور ہوں۔کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتےہوئےانہوں نے نشاندہی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔
Imran Khan
✔@ImranKhanPTI
میں جناب اردگان کے اس بیان کو کہ جنوبی ایشیاء کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہیں کیا جاسکتا، نہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
وزیراعظم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ترک صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ان کے مشکور ہیں
انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کے جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہ کرنے کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اِن دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔
