کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے بچت بازار بند کردیے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے تحت شہری انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم کے نام پر بچت بازاروں کو بند کرنے کا انوکھا فیصلہ سامنے آیا ہے جس سے ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں کو بھی بچت بازار بند ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر نے بچت بازاروں کو 30 روز کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔۔
