ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ ضلع وسطی کے بااثر چوکیدار نے اینٹی کرپشن کو چت کردیا

مبینہ جعلسازی سے تعینات سعد سلیم اپنے خلاف تحقیقات سرد خانے کی نذر کرانے میں کامیاب ہوگیا
اینٹی کرپشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، نہ تحقیقات ہوسکی اور نہ کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکی، ذرائع
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)بلدیہ ضلع وسطی کے بااثر چوکیدار نے اینٹی کرپشن کو بھی چت کردیا،صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے ضلع وسطی میں مبینہ جعلسازی سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل ٹیکس سعد سلیم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا ،اینٹی کرپشن ایسٹ زون کی جانب سے اس سلسلے میں تین لیٹرز بھی جاری کئے گئے تاہم نہ تحقیقات ہوسکی نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکی،بااثر چوکیدار اپنے کیخلاف تحقیقات سرد خانے کی نذر کرانے میں کامیاب ہوگیاجس کے باعث اینٹی کرپشن کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت کام کرنے والے صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی(اینٹی کرپشن) کو ضلع وسطی کے ایک چوکیدار نے بری طرح چت کرکے رکھ دیا ہے جس کے باعث مذکورہ تحقیقاتی ادارے کا کردار سوالیہ نشان بنا ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سٹی حکومت میں مبینہ خلاف ضابطہ طور پر محکمہ تعلیم لوکل باڈیز ونگ میں گریڈ1کا چوکیدار بھرتی ہونے والا سعد سلیم نامی ملازم پہلے محکمہ لوکل ٹیکسز میںغیر قانونی طور پر تبادلہ کرانے میں کامیاب ہوا تاہم بعد ازاں خلاف ضابطہ گریڈ8میں ترقی بھی حاصل کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد سلیم جسے اسکول کی چوکیداری کے فرائض انجام دینے تھے وہ گریڈ17کی پوسٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل ٹیکس بن کر دونوں ہاتھوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار میں مصروف ہے جس کیخلاف محکمے کے ہی ملازمین نے تحریری شکایات اعلی حکام کو ارسال کررکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں