کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد میں غیر معمولی رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 176 افراد ڈینگی وائرس کے باعث اسپتالوں میں لائے گئے۔ گزشتہ سال کی نسبت ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں 62 فیصد اضافہ ہوا، 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے مچھر مار اسپرے سے بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا۔ ڈینگی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں اکتوبر کے تین دنوں میں 437 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔
