
مراد علی شاہ کا 90 ملین روپے کی مالی امداد کا اعلان، پیر سے مؤخر تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا، ایکشن کمیٹی کو طالب علموں اور اسپتال کے عملے کو ہدایت
اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کی طرف بھرپور توجہ دیں اور ہڑتال کے نتیجے میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کو پورا کریں، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کی طرف بھرپور توجہ دیں اور ہڑتال کے نتیجے میں ہونے والی تعلیمی نقصانات کو پورا کریں۔ یہ بات پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے کالج میں جاری ہڑتال کو ختم کرنے کے اعلان کے موقع پر کہی، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اجلاس کے دوران کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو 90 ملین روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا تاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہڑتال ختم ہو سکے۔ اس اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر بھی شریک ہوئے وزیراعلیٰ کے اعلان کی روشنی میں ایکشن کمیٹی نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرتے ہوئے بروز پیر سے موخر تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور تمام طالب علموں اور اسپتال کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کلاسوں اور ڈیوٹیوں پر حاضر ہو جائیں، واضح رہے کہ روزانہ ڈینٹل اسپتال میں 300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔