کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاق المدارس عربیہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس آج( ہفتہ کو) جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون کراچی میں صدر وفاق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی صدارت میں ہوگا۔ میڈیا کو آرڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال‘ حکومت کے ساتھ مذاکرات اور نصاب کے حوالے سے فیصلوں پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس کے بعد ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اہم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
