
پٹیل اسپتال میں صفائی کی غیر معیاری صورتحال ٗ ادویات سمیت زائد المیعاد آلات بھی برآمد کرلئے گئے
ٹبہ اسپتال سے غیر معیاری اسسٹنٹ برآمد ٗ متعدد مریضوں کی آمد کی بنا پر اسپتال سیل نہیں کیا جاسکا ٗ انتظامیہ کو طلب کرلیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا ٹبہ اسپتال اور پٹیل اسپتال میں چھاپہ، پٹیل اسپتال میں صفائی کی غیر معیاری صورتحال اور اسپتال سے زائد المعیاد ادویات بھی برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے پٹیل اسپتال سے غیر میعاری ادویات سمیت اسپتال میں زائد المعیاد آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں، چھاپے کے دوران پٹیل اسپتال کا اینڈو اسکوپی روم سیل کردیا گیا،جبکہ ٹبہ اسپتال سے غیر معیاری اسٹنٹ بر آمد کیا گیا ہے تاہم اسپتال میں متعدد مریضوں کی آمد کی بنا پر سیل نہیں کیا جاسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹبہ اسپتال کی انتظامیہ کو جوابدہی کے لیے ایس ایچ سی سی کے دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔