
ایف بی آر کی تاجر دشمن پالیسیوں کو قبول نہیں کریں گے، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کیا جائے ان کی جگہ ایماندار افسران کی تعیناتی کی جائے
سوچی سمجھی سازش کے تحت تاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، احتجاجی مظاہرے سے شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ، حکیم شاہ شیخ محمد عالم و دیگر رہنمائوں کا خطاب
کراچی ( کامرس رپورٹر) آل سٹی تاجراتحاد ایسوسی ایشن کے تحت ایف بی آر کی ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں اور بھاری ٹیکسوں کے خلاف جمعہ کو ایم اے جناح روڈ پر چپل والی گلی نزد لائٹ ہاوس پر بعد نماز جمعہ بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تاجر وں نے احتجاجا شبرزیدی اور رزاق داود کے پتلے نذر آتش کئے تاجروں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا تاجروںکو دیوار سے نہ لگایاجائے چلو چلو اسلام آباد چلو۔تاجروں کا معاشی قتل عام بند کرو۔ ایف بی آر کا کالا ٹیکس نامنظور اور مظاہرین نے واشگاف نعرے لگوائے جبکہ تاجر رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ چئیرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری طور پر ہٹایا جائے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے آل سٹی تاجر اتحاد ایسو سی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی۔ سندھ تاجر اتحاد کے چئیرمین جمیل احمد پراچہ۔ آل سٹی تاجر اتحا د کے صدر حکیم شاہ۔ اولڈ سٹی تاجر اتحا د ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد عالم ودیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کاشف صابرانی، عبد الرحمن خان، انصار بیگ قادری، احمد شمسی، ناصر ملکانی، سید محمد سعید، یعقوب بالی، سلیم راجپوت، محمد ارشد، شاکر فینسی، مرزا صادق بیگ، محمد یحییٰ، یونس بچو، زبیر میمن، کامران فاضل، آفرین صدیقی، فیصل جان کبیر، طارق ممتاز، زاہد امین، اسماعیل لال پوریا، زبیر علی خان، عبد الغنی میمن، محمد اسلم، محمد نعیم، ایوب مرزا، اسحاق شیخ، رانا اکرم، چوہدری ایوب، سلطان خان،شیخ عاطف۔ محمد زاہد، یوسف بیگ، عثمان صدیقی، عاطف بلو، شمعون باقر علی، نوید طاہر، صابر بنگش، شاہد بٹ، جاوید شمس۔طبیب صدیقی اور دیگر تاجر رہنمائوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہاکہ ایف بی آر کی ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کے خلاف تاجر برادری ملک بھر میں ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی تاجر دشمن پالیسیوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ شبر زیدی کو چئیرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بنک کو تبد یل کیا جائے ان کیجگہ ایماندار گریڈ 22 کے افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ملک کی معیشت میں بہتری لا جاسکے انہوں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کے خلاف تاجر کاروبار چھوڑ کر روڈ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا۔