ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری زمینیں من پسند افراد کو الاٹ ٗ خزانے کو کروڑوں کا نقصان

اینٹی کرپشن نے سابق سیکریٹری ریونیو آفتاب میمن ٗ سیکشن افسر عمران حمید اور سرور سیال کیخلاف مقدمہ کی سفارش کردی ٗ گرفتار کا امکان
ملیر کی 16ایکڑ اراضی جعلسازی سے سرور سیال کے نام منتقل کی گئی ٗ اینٹی کرپشن حکام نے تحقیقات شروع کردی
کراچی (کرائم رپورٹر) ملیر کی 16 ایکڑ سرکاری زمین مسرورسیال کو الاٹ کرنے کا انکشاف،زمین جعلسازی کے ذریعے الاٹ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق سیکرٹری ریونیو آفتاب میمن،سیکشن آفیسر عمران حمید اور مسرورسیال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی ہے، ملزمان نے سرکاری زمین من پسند شخص کو الاٹ کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ریونیو حکام نے 32 کروڑ روپے کی زمین کو کوڑیوں کے دام پر الاٹ کیا،16 ایکڑ زمین سستے گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کے لئے 80 لاکھ روپے میں الاٹ کی گئی،الاٹ کی جانے والی زمین کی رقم 3 قسطوں میں ادا کی گئی،زمین جعلسازی سے30 سال قبل ڈمی افراد کے نام پر الاٹ کرکے مسرور سیال کے نام پر منتقل کی گئی اور بااثر مبینہ ملزمان مسرورسیال، بھاشانی شاہ، اللہ بخش سیال،علی بخش مگسی،حبیب راجپر اور دیگر ساتھیوں نے اپنے نام کی کمپنیاں رجسٹرڈ کرواکر زمینوں پر قبضے کرواتے ہیں،اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لینڈ گریبرز پر ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کی ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں