ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭٭٭کھوڑی گارڈن، شاہراہ لیاقت٭٭٭ گٹر کا پانی سڑکوں پر جمع، کاروبار ٹھپ ہوگیا

واٹر بورڈ سب سے نااہل ادارہ بن گیا ہے، ایم ڈی اور کمشنر کراچی صورتحال کا نوٹس لیں، احمد شمسی
کراچی ( کامرس رپورٹر) ایم اے جناح روڈ۔ میریٹ روڈ کھوڑی گارڈن شاہراہ لیاقت پر جگہ جگہ گٹر کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے جس سے کاروبار ٹھپ ہو گیا خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے چیئرمین ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈجنرل سیکریٹری آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن محمد احمد شمسی نے وزیر بلدیات ناصر شاہ مینیجنگ ڈائیریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خاں کمشنر کراچی افتخار شلوانی۔ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیں انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوئی ایک ہفتے قبل ایک مہینے میں کراچی کو صاف کرنے کی مہم شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا اور دو تین دن ساوتھ کے کچھ علاقوں میں کام بھی نظر آیا لیکن اس کے بعد پھر وہی کچرے کے ڈھیر۔انکروچمنٹ۔ٹوٹے ہوئے روڈ۔جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ مافیا کا راج اور سب سے بڑھ کر ابلتے ہوئے گٹر۔یوں تو تمام بلدیاتی ادارے خراب کارکردگی میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں مصروف ہیں لیکن واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و اہلکار اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور انھوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ ادارہ سندھ کا نا اہل ترین ادارہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں