کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں پہلی بار یونیورسٹی آف سندھ جامشورو میں 32 ہزار طلبہ کا ڈیٹا آن لائن کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر امیر ابڑو نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ای پورٹل پر طلبہ کی حاضری، مارکس شیٹ، نتائج ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ والدین بھی موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے بچے اور اساتذہ کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔ ویب سائٹ پر 2004ء کے بعد کا ڈیٹا میسر ہے، آئی ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر یاسین ملکانی نے پورا ڈیٹا بیس بنایا ہے۔
