کورنگی سنگر چورنگی پر پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

حادثہ مزدوروں کی جانب سے ڈرل کرنے کے دوران پیش آیا‘علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
پائپ لائن سے بلند آواز کیساتھ گیس کا اخراج شروع ہوگیا‘کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، حادثہ مزدوروں کی جانب سے ڈرل کرنے کے دوران پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پر ترقیاتی کام جاری تھا کہ گیس لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدوروں کی جانب سے کھدائی کیلئے ڈرل مشین کا استعمال جاری تھا، روڈ پر ڈرلنگ کے دوران بور زیر زمین گزرنے والی گیس پائپ لائن پر جا لگا۔ڈرل مشین کے بور سے گیس پائپ لائن میں بڑا سوراخ ہوگیا، واقعے کے بعد گیس پائپ لائن سے بلند آواز کے ساتھ گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔گیس کے اخراج کے باعث سنگر چورنگی پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔سوئی گیس کمپنی کو طلب کرلیا گیا، گیس لائن پھٹنے کے باعث سنگر چورنگی روڈ پر جاری کام روک دیا گیا اور کورنگی کے اندرونی علاقے میں جانے والا ایک روڈ بند کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں