کراچی میں بارش کے بعد موسم تبدیل درجہ حرارت میں بھی کمی

شہر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سب سے زیادہ لانڈھی میں ریکارڈ کی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش ہوئی، کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں، بارش سے موسم تبدیل اور درجہ حرارت کم ہوگیا، شہر میں زیادہ سے زیادہ لانڈھی میں 10.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گلستان جوہر، بلدیہ ٹائون، سرجانی ٹائون، لیاقت آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور موسلا دھار بارش ہوئی جس کے دوران کئی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں، سب سے زیادہ بارش 10.5 ملی میٹر لانڈھی میں ریکارڈ ہوئی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سلسلہ پیر کی صبح تک ماند یا کمزور پڑ جائے گا جس کے باعث شہر میں تیز بارشوں کا امکان انتہائی کم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں