ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج صبح ٗ ایم اے جناح روڈ پر ٹرالر الٹنے سے بدترین ٹریفک جام

حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا ٗ ٹرالر پر رکھا کنٹینر گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ٗ ہٹانے کیلئے ہیوی کرین طلب کرلی گئی ٗ ڈرائیور اور کلینر گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر اعلی الصبح تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیںہوا، ٹرالر الٹنے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اعلی الصبح ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹرالر الٹ گیا، ٹرالر الٹنے کی وجہ سے ٹریفک اور علاقائی پولیس نے موقع پر پہنچ کسی بھی حادثے کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کی روانی کے لئے بند کردیا اور ٹرالر کو ہٹانے کے لئے ہیوی کرین کو طلب کر لیا، جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹرالر کو سیدھا کرکے کنٹینر کو روڈ سے ہٹا دیا گیا ہے،تبت سینٹر سے کیپری جانیوالے روڈ کو ٹریفک کھول دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ٹریفک حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں